18

پیشکش سے انکار کیوں کیا؟ متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیدی، حیران کُن خبر

متحدہ عرب امارات کی جانب سے وہاں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کی پیشکش کی گئی ہے، جس پر پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے . پاکستان اس پیشکش سے انکار اس لئے کیا کیونکہ پاکستان میں قرنطینہ کی ناکافی سہولیات ہیں اس وجہ سے پاکستان نے اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے سے انکار کیا ہے .

امارات میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پیشکش کی ہے کہ وہ مملکت میں موجود پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کیلئے تیار ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان کی معاونت بھی کی جائے گی. انہوں نے کہاکہ پاکستان کے محکمہ صحت سمیت کچھ ادارے تاحال اس قابل نہیں ہیں کہ وہ اتنی زیادہ تعداد میں مریضوں کو قرنطینہ کرنے کا انتظام کرسکیں. متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگا ہے کہ وہ لاوارث ہیں اور انہیں اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے، متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت نہ دینے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا بھی عندیہ دیا ہے. وہاں کی وزارت انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ جو ملک اپنے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت نہیں دے رہے ان کے لئے کوٹہ سسٹم متعارف کروایا جاسکتا ہے اور اس کوٹے کے

تحت صرف مخصوص تعداد میں افرادی قوت آنے کی اجازت دی جائے گی. دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی ہے جس کے تحت 5 سال کا سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.اماراتی میڈیا کے مطابق نئی ویزا پالیسی کا فیصلہ اماراتی وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صدرات میں ہونے والے اماراتی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا.متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے فیصلے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 5 سال کا سیاحتی ویزا جاری کیا جائے گا جس کے تحت یو اے ای میں ملٹی پل (متعدد بار) داخلے کی اجازت ہوگی، سیاحتی ویزا تمام ملکوں کے شہریوں کے لیے جاری کیا جائے گا.

اس پالیسی کے تحت بڑی تعداد میں مزید سیاحوں کو یو اے ای کی سیاحت پر راغب کیا جاسکے گا.اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ اس وقت یو اے ای ہر سال 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کررہا ہے اور ہم مزید سیاحوں کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں. گلف نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 5 سال کے ملٹی پل ویزا والے سیاحوں کو ایک بار یو اے ای میں داخلے کے بعد 6 ماہ تک رہنے کی اجازت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں