9

پی آئی سی حملہ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء کو ناقابل یقین ریلیف دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے کہ کو وکلاء پی آئی سی واقعے میں ملوث نہیں ان کو تنگ نہ کریں، لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی سی حملہ کیس میں بے قصور وکلا کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا

جس آدمی نے یہ گناہ کیا اس کو اس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پی آئی سی حملہ کیس میں وکلا کیخلاف مقدمات خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ احسن بھون ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، وکلا کے چہروں پر نقاب چڑھا کر پیش کیا گیا، ریس کورس پارک میں بیٹھے وکلا کو گرفتار کر کے تشدد کیا گیا، عوام الناس سے بھی معافی مانگی ہے۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بیچ نے پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار وکلا کی رہائی کے لئے بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔ سی سی پی او لاہور ، ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، انڈووکیٹ جنرل پنجاب جمال احمد سیکھرا عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار احسن بھون ایڈوو کیٹ نے کہا کہ پی آئی سی معاملے میں گرفتار کو تشدد بنایا گیا اور چہروں پر نقاب چڑھا پر پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں