10

پی آئی سی کا غصہ یا کچھ اور ۔۔۔۔؟؟؟ پنجاب حکومت نے وکلا کو کمر توڑ جھٹکا دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) کابینہ کمیٹی خزانہ نے گرانٹ کی منظوری دی، مالی بحران پر فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ پنجاب حکومت نے وکلا کے 12 کروڑ روپے روک لئے اور خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ واپس

لے لیا ۔محکمہ خزانہ پنجاب نے کابینہ کی منظوری کے باوجود گرانٹ دینے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے مالی بحران ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد میں لے لیا ہے ۔چند روز قبل

کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے وکلا کو 12 کروڑ کی گرانٹ دینے کی منظوری دی تھی۔ پنجاب بار کونسل کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کے اجرا کی منظوری دی گئی تھی۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو ایک

کروڑ روپے ملنے تھے جبکہ لاہور ،راولپنڈی ، ملتان اور بہاولپور بار ایسوسی ایشنز کو پچیس پچیس لاکھ ملنے تھے اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو ہیڈ کوارٹر زکیلئے دو کروڑ پچیس لاکھ روپے منظور

ہوئے تھے ۔ اسی طرح تحصیل بار ایسوسی ایشن کیلئے چار کروڑ پچیس لاکھ روپے منظور ہوئے تھے ۔27 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کیلئے چار کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں