اسلام آباد (میٹرو واچ)پی ایس ایل کی رنگارنگ افتتاحی تقریب اس وقت منعقد کی جا رہی ہے لیکن اس میں اینکر کے فرائض سر انجام دینے والا نوجوان احمد گوڈیل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگیا ہے . مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین اسے طرح طرح کے القابات سے نواز رہے ہیں .
ڈاکٹر عائشہ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے احمد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ چائنا کا سستا ٹام کروز، پینڈو کون ہے جو پی ایس ایل کی اوپننگ کر رہا ہے؟ کون ہیں آرگنائزرز؟ کوئی اور نہیں ملا اس بیکار کے علاوہ”؟ عمیر نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں احمد گوڈیل کو تاریخ کی سب سے بڑی پرچی قرار دے دیا.احس ناٹ احسن نامی ٹوئٹر صارف نے احمد گوڈیل کو “غریبوں کا عمران خان” قرار دے دیا.ایاز محمد نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ “یہ مصنوعی بندہ کون ہے”؟.محمد جنید نامی صارف نے لکھا کہ “یہ شخص کون ہے؟ جو عمران خان کی نقالی کررہا ہے”؟دی جوکر نامی صارف نے لکھا کہ “یہ ہوسٹ اتنا بور کیوں کررہا ہے”؟