لاہور (میٹرو واچ) پاکستان سپر لیگ کے گانے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے . گلوکار علی عظمت کی جانب سے اپنے ساتھ آرٹسٹ علی ظفر پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے بلاگرز کو پیسے دیئے ہیں کہ وہ اس گانے کی مخالفت کریں .
اسی موضو ع پر بات کرتے ہوئے ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا کہ میرے اوپر شک اس لئے آیا کیونکہ اس سے پہلے 3 سیزن کے گانے میں بنا چکا تھا جسے لوگون نے بھرپور پسند کیا تھا. اب لوگوں کو اگر گانا پسند نہیں آیا تو میری طر ف اس کا رخ موڑ دیا گیا کہ میں نے اپنے ساتھ گلوکار کے خلاف بلاگرز کو پیسے دیئے ہیں.گزشتہ سال گانا نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال میں بہت زیادہ کام کر رہا تھا جس کی وجہ سے میں یہ گانا نہیں کر سکا، لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں تھا کہ میں اس سال بھی نہیں کر سکتا تھا، مجھ سے کسی نے رابطہ ہی نہیں کیا.
یاد رہے کہ گانا ریلیز ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی کہ گانا اچھا نہیں بنا.سوشل میڈیا صارفین نے اس وقت واویلہ مچایا تھا جس میں بار بار گلوکار علی ظفر کے گانے کی تعریف کی جا رہی تھی.لوگوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ جو گانے علی ظفر نے ابتدائی 3 سالوں میں بنائے ہیں ، وہ سب سے اچھے تھے، اس کے بعد اب علی عظمت کا گانا ہمیں پسند نہیں آیا. بعد میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بات کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے گلوکار علی عظمت نے الزام عائد کیا کہ کچھ لوگوں نے بلاگرز کو پیسے دے کر گانے پر تنقید کروائی ہے.ان کا اشادہ گلوکار علی ظفر کی طرف تھا جس کے دونوں میں جنگ کا سماں بن گیا تھا
.اب علی ظفر نے اعلان کیا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے لئے ایک اپنا گانا بنائیں گے .پہلے معروف گلوکار کی جانب سے اپنے مداحوں کی اس التجا کو رد کر دیا گیا تھا ، موقف پیش کیا گیا تھا کہ اس طرح گانا بنانا مناسب نہیں.لیکن بعد میں علی ظفر نے گانا بنانے کا اعلان کر دیا تھا جو اپنے آخری مراحل میں ہے اور اس گانے کو دیکھ کر عوام کا جوش وخروش بھی آسمان کی بلندیوں پر ہے.