9

پی ٹی آئی وزراء اور حریم شاہ ۔۔۔۔۔ ایک صحافی کے سوال پر فردوس عاشق اعوان کا جواب آپ کو حیران کر دے گا

اسلام آ باد ( ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلا عات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزراء کے ساتھ ویڈیو کلپس کی وجہ سے شہرت پانے والی حریم شاہ کی وزراء کے ساتھ ویڈیو کلپس کے حوالے سے ایک سینئر صحافی نے سوال کیا جسے ہنس کر ٹال گئیں ۔ سوال کا براہ راست

جواب دینے سے گر یز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جہاں بہت سے چیلنجز ہیں وہاں ایک سماجی ٹوٹ پھوٹ بھی ہے ۔ ٹیکنالوجی جہاں آ سانیاں دیتی ہے وہاں جہنم میں جانے کا ایک ذ ریعہ بھی ہے۔ ایک راستہ جنت کو جاتا ہے دوسرا جہنم کو جا تا ہے۔ اس معاملے پر میں زیادہ بات نہیں کرنا چا ہتی ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ٹک ٹاک سٹار

حریم شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔حریم شاہ کے انکشافات کے مطابق شیخ رشید نے اُن کی دوست سے نکاح کر رکھا ہے۔حریم شاہ کے شیخ رشید پر لگائے جانے والے الزامات سچ ثابت ہونے کی صورت میں شیخ رشید کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے اور وہ سیاست سے نااہل بھی ہو سکتے ہیں۔ اردو سیاست کی رپورٹ کے مطابق اگر حریم شاہ کے الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو شیخ رشید

سیاست سے باہر ہو سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق شیخ رشید کی کوئی بیوی نہیں ہے لیکن اگر ان کی کوئی بیوی نکل آتی ہے اور اپنا اور شیخ رشید کا نکاح نامہ دکھا دیتی ہے تو شیخ رشید نہ صرف جھوٹے ثابت ہو سکتے ہیں کہ بلکہ بیوی کا اپنے کمیشن میں اندراج نہ کرنے پر نا صرف پنڈی کی نشست سے نااہل قرار پا سکتے ہیں بلکہ دروغ گوئی

کی وجہ سے تاحاہت نا اہل ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ویڈیو میں نے یا صندل خٹک نے نہیں بلکہ ہماری تیسری دوست نے وائرل کی۔حریم شاہ نے کہا کہ دونوں کے تعلق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔ شیخ رشید نے میری دوست کو ہرٹ کیا۔میری دوست نے

غصے میں آکر وہ ویڈیو وائرل کی کیونکہ اس کا اور شیخ رشید کا کوئی پرسنل معاملہ چل رہا تھا،ان کے کسی بات پر اختلافات چل رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں