15

پی ٹی سی ایل گروپ پہلی سہ ماہی نتائج کا اعلان ، نیٹ منافع میں 95% اضافہ

پی ٹی سی ایل گروپ پہلی سہ ماہی نتائج کا اعلان ، نیٹ منافع میں 95% اضافہ
آپریٹنگ منافع میں 34% اضافہ ،ترقی کی رفتار کو جاری رکھتے ہوئے YoY میں دوہرے ہندسوں میں ترقی کی
یو فون اور یو بنک کی آمدن میں شاندار ترقی کی وجہ سے YoY 11% ترقی کر کے 33.5ارب روپے تک بڑھ گئی
اسلام آباد(خبر نگار) ملک میں ICT اور ٹیلی کام خدمات کی معروف فراہم کنندہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 17 اپریل2019 کو اسلام آباد میں منعقدہ بورڈ آف ڈا ئریکٹر ز کی میٹنگ میں مالی نتائج کا اعلان کیا۔ یہ نتائج 31 مارچ 2019کو ختم ہونے والی سہ ماہی پر مشتمل تھے۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی اس سہ ماہی میں یو فون اور یو بنک کی آمدن میں شاندار ترقی کی وجہ سے YoY 11% ترقی کر کے 33.5ارب روپے تک بڑھ گئی ۔ یو فون کی آمدنی نے دوہرے ہندسوں میں ّّّ YoY ترقی کی، پی ٹی سی ایل مائیکرو فنانسنگ کے ذیلی ادارے ،یو بینک نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سہ ماہی میں 53% کی شاندارترقی کی ۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی اس سہ ماہی میں آمدنی میں اضافہ کی وجہ سے آپریٹنگ منافع میں 34% جبکہ نیٹ منافع میں 95% اضافہ ہوا۔ پی ٹی سی ایل کی 17.9 ارب روپے کی آمدنی اس سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں قدرے کم رہی۔ پی ٹی سی ایل کی نمایا ں اور مارکیٹ کی معروف فکسڈ براڈبینڈسروسز نے گزشتہ سال کے مقابلے میں آمدنی میں 5.8% اضافہ حاصل کیا،پی ٹی سی ایل نے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ (NTP) کے تحت ملک بھر میں 100 اہم ایکس چینجز کو اپ گریڈ کرنے کا اپنا سفر جاری رکھا ۔ کمپنی نے اب تک 12 شہروں میں 76 ایکس چینجز کو اپ گریڈ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں YoY آمدنی میں بھی 12% ا ضافہ جبکہ شکایات کی شرح میں 40% کی خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
کارپوریٹ بزنس نے 2018 ء کے بعد ا پنی ترقی کی رفتار کو جاری رکھتے ہوئے YoY میں دوہرے ہندسوں میں ترقی کی ۔ کارپوریٹ بزنس کے فروغ کی وجوہات کلاؤڈ انفراسٹرکچر، آئی ٹی، سیکیورٹی اور مینجڈسروسزکے منصوبے تھے۔
سہ ماہی کے دوران وائر لیس کی آمدنی میں سیلولر کمپنیز کی جانب سے فراہم کردہ وائر لیس ڈیٹا سروسز میں سخت مسابقتی رجحان کی وجہ سے YoY میں کمی نظر آئی ۔ ملکی و بین الاقوامی وائس کی آمدنی میں مسلسل کمی آئی ۔ غیر قانونی / گرے ٹریفک ٹرمینیشن ،OTT اور سیلولر سروسز پر مسلسل منتقلی وائس ٹریفک میں کمی کی وجہ بنی ۔

پی ٹی سی ایل کے خالص منافع میں ٹیکس کی ادائیگی کے بعد گزشتہ سال کے مقابلے میں 10% اضافہ ہوا ۔ اس سہ ماہی کا آپریٹنگ منافع بجلی کی مد میں بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے گزستہ سال کے مقابلے میں دبائو میں رہا۔ جبکہ نان آپریٹنگ آمدنی میں انویسٹمنٹ پر بڑھتی ہوئی آمدنی کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ منافع کی نمایاں شرح نمودکی وجہ سے اضافہ ہوا۔

ایک قومی کمپنی کے طور پر، پی ٹی سی ایل نے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ، جیسے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ تعاون کیا اور کمپنی نے اپنی سائٹس پر200,000 درختوں کی شجر کاری کے ذریعے کلین گرین پاکستان مہم میں تعاون فراہم کیا۔ مزید ماحول دوست کمپنی ہونے کے ناطے پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کو ماہانہ کاغذ کے بل وصول کرنے کی بجائے eBilling کے انتخاب کے لئے مہم شروع کی ہے۔ اس کے علاوہ، پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر، جس کو WWF کی جانب سے گرین آفس کا درجہ حاصل ہے ، نے ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے عالمی مقصد سے اظہاریکجہتی کے لیے Earth Hour منایا۔

قومی کمپنی کی حیثیت سے، پی ٹی سی ایل نے فلم”شیردل” کی حمایت کرکے ہر پاکستانی کے جذبہ حب الوطنی کو پروان چڑھایا ۔ یہ ایک ایسی پاکستانی فلم ہے جس میں ہمارے PAF کے پائلٹس کی قربانی، جرات اور حوصلے پر روشنی ڈالی گئی ہے،جس نے پوری قوم کو وطن کی محبت میں یکجا کر دیا ہے ۔
پی ٹی سی ایل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں