18

ڈاکٹر شہباز گل کو وفاق میں نئی ذمہ داری سونپ دی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔ وفاقی وزرا کے پی آر اوز کے ساتھ منگل کو اہم میٹنگ بھی طلب کر لی۔ تفصیل کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل جو کچھ عرصہ قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بطور

ترجمان خدمات سر انجام دے چکے ہیں، ان کو حکومت پاکستان کی جانب سے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ شہباز گل وفاقی وزرا کے پی آر اوز کے ساتھ منگل کو میٹنگ کریں گے۔ جاری کردہ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ تمام پی آر اوز اپنے متعلقہ محکمے کے اگلے تین ماہ تک کے ایوینٹس کی تفصیلات ساتھ لائیں۔ ڈاکٹر شہباز گل کی منظوری کے بعد تمام پی آر اوز کی میٹنگ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹر شہباز گل کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی،اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔ وفاقی وزرا کے پی آر اوز کے ساتھ منگل کو اہم میٹنگ بھی طلب کر لی۔ تفصیل کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل جو کچھ عرصہ قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بطور ترجمان خدمات سر انجام دے چکے ہیں، ان کو حکومت پاکستان کی جانب سے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق شہباز گل وفاقی وزرا کے پی آر اوز کے ساتھ منگل کو میٹنگ کریں گے۔ جاری کردہ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ تمام پی آر اوز اپنے متعلقہ محکمے کے اگلے تین ماہ تک کے ایوینٹس کی تفصیلات ساتھ لائیں۔ڈاکٹر شہباز گل کی منظوری کے بعد تمام پی آر اوز کی میٹنگ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں