16

ڈیل کے لیے ساؤتھ افریقہ فون گھمایا گیا۔۔!! عظمیٰ خان اور ملک فیملی کے درمیان معاملات طے کروانے میں عون چوہدری نے کیا کردار ادا کیا؟

عظمیٰ خان کیس میں نیاز موڑ، ایک طرف ملک ریاض نے پاکستان کے معروف اداکارہ کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا تو دوسری جانب معروف صحافی کے انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا . معروف صحافی سید عمران شفقت نے عظمیٰ خان اور ملک ریاض کی بیٹیوں کے درمیان صلح کی دردناک کہانی بتادی اور وہ وجوہات بتادیں جن کی وجہ سے عظمیٰ خان کو مقدمہ واپس لینا پڑا . 

.عمران شفقت کے مطابق دعویٰ یہ کی اجارہا ہے کہ عظمیٰ خان اور ہماخان نے صلح پیسے لیکر کی ہے اور یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 20 کروڑ روپے میں ڈیل ہوگئی ہے، کوئی 10 کروڑ کہتا ہے.عمران شفقت کے مطابق جب اس واقعے کی اطلاع ملک ریاض کو ملی تو وہ سر پکڑ کر بیٹھ گئے، انہوں نے اپنی بیٹیوں اور آمنہ عثمان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ تم لوگ میرا بیڑہ غرق کررہے ہو، تم نے میرا کچھ نہیں چھوڑنا اور کہا کہ میں اس سے قطع تعلق کرتا ہوں ، میرا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں لیکن اسکے بعد ملک ریاض کو مداخلت کرنا پڑی جس کی وجہ حسان نیازی تھا،عمران شفقت کا کہنا تھا کہ علی ریاض ملک نے عظمیٰ خان کی معاشی سرگرمیوں کا پتہ چلانا شروع کردیا تو معلوم ہوا کہ عظمیٰ خان اور انکی بہن کا تعلق بازار حسن سے ہے اور انکا 

ایک بھائی بکی ہے جو گھڑ ریس پر پیسہ لگاتا ہے. عمران شفقت نے انکشاف کیا کہ ملک ریاض اور انکےبیٹے نے دو کام کئے ، ایک تو عظمیٰ خان کو پیسوں کی آفر کی اور دوسرا انہیں ڈرایا دھمکایا کہ اگر انہوں نے مقدمہ واپس نہ لیا تو انہیں بدنام کردیا جائے گا.عظمیٰ خان سے ڈیل کیلئے ساؤتھ افریقہ میں ایک پاکستانی نژاد سے رابطہ کیا گیا جس کا ساؤتھ افریقہ میں جزیرہ ہے اور اسکے ان دونون بہنوں سے تعلقات ہیں اور انہیں ماہانہ خرچہ بھیجتا اور فارن ٹورز کراتا ہے. دوسرا اس میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست عون چوہدری کو شامل کیا گیا جو انکی سرگرمیوں سے اچھی طرح واقف تھا.عمران شفقت نے انکشاف کیا کہ ملک ریاض نے ہی اپنی بیٹیوں کے خلاف پنجاب حکومت سے رابطہ کرکے مقدمہ درج کرایا کیونکہ حسان نیازی نے عدالت جانے کی دھمکی دی تھی جس پر ملک

ریاض نے خود ہی اپنی بیٹیوں کے خلاف اپنی مرضی کا مقدمہ درج کروادیا کیونکہ اگر حسان نیازی عدالت چلاجاتا ہے تو اسکی مرضی کی دفعات پر قانونی تقاضوں کے مطابق مقدمہ درج ہوتا .عمران شفقت کے مطابق دونوں بہنیں اس قدر ڈر گئی تھیں کہ بالآخر انہیں صلح کرنا پڑی کیونکہ ملک ریاض نے تاجی کھوکھر کو شامل کرلیا جس نے ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن کے لئے زمینوں پر قبضے کروائے اور مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں