10

ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو وزیراعظم ہاؤس سے گرین سگنل مل گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں کام کی رفتار کو بڑھانے کے لیے آسامیوں پر بھرتی کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پابندی نرم کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو نئی بھرتیوں کیلیے گرین سگنل دے دیا۔ حکومت نے 2013ء میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی۔ ڈی جی ایف آئی اے بننے کے بعد 22 جنوری کو واجد ضیاء نے بھرتیوں پر پابندی کے حکم میں نرمی کیلیے خچ

لکھا جس پر حکومت نے 1257 آسامیوں پر بھرتی کی اجازت دے دی۔ اجازت ملنے کے بعد ایف آئی اے میں ایک ایڈیشنل ڈی جی اور 7ن ڈائریکٹر بھرتی کیے جائیں گے، 97 انسپکٹر، 121 سب انسپیکٹر، 252 اے ایس آئی بھرتی ہوں گے۔ اسی طرح 159 ہیڈ کانسٹیبل اور 373 کانسٹیبل بھی بھرتی کیے جائیں گے۔ وزارت خزانہ نے بھرتیوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کا تمام عمل بجٹ سے کیا جائے گا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آسامیوں کیلئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ اناما تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے گریڈ 21 کے افسر واجد ضیا کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی تعینات کردیا گیا۔ بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں و تقرریوں کی منظوری دے دی گئی، گریڈ21کےافسرواجدضیا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا۔ واجد ضیا پاناما تحقیقاتی ٹیم کےسربراہ بھی رہ چکےہیں اور وہ آئی جی ریلوےکےعہدےپرتعینات تھے جب کہ پولیس سروس کےمشتاق مہرکو گریڈ22میں ترقی دے کر آئی جی ریلوےمقرر

کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری فوڈایوب چوہدری کو ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم اور ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن جوادپال کو ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم آفس مقرر کیا گیا ہے۔ سیکرٹری انڈسٹریزعامراشرف خواجہ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور قائم مقام سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسزاللہ بخش ملک وفاقی سیکرٹری ہیلتھ مقرر کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں