11

کراچی والی آنٹی کی ایک اور ویڈیو وائرل۔۔۔!!! اس ویڈیو میں وہ کس کے ساتھ بدتمیزی اور اخلاق سے گِری ہوئی گفتگو کررہی ہیں؟ سوشل میڈیا پر ہلچل

کراچی(نیوز ڈیسک ) کراچی میں ٹریفک وارڈن سے بد تمیزی کرنے والی ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے اس کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔حال ہی میں اس خاتون کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک لڑکی کے ساتھ

بدتمیزی اور نامناسب الفاظ کا استعمال کر رہی ہیں۔اس ویڈیو میں واضح طو ر پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح خاتون امیری کے نشے میں دھت لڑکی کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کر رہی ہے اور اسے دھمکا رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ اس خاتون کے ہاتھ میں اس کا موبائل ہے جس میں وہ ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے لڑکی اور اس کے گھر والوں کے خلاف برے الفاظ استعمال کر رہی ہے۔دیکھا گیا ہے کہ جواباََ لڑکی کی طرف سے کوئی خاص سخت رد عمل دیکھنے میں نہیں آیا، اسے یہی کہتے سنا گیا ہے

جس میں وہ کہ رہی تھی کہ آپ جائیں ، گاڑی میں آپ کا بچہ انتظار کر رہا ہے۔اس بات پر بدتمیز خاتو ن کی جانب سے لڑکی کے لئے انتہائی نا مناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے اس کی ازدواجی زندگی کو نشانہ بنایا گیا۔ویڈیو کسی ریسٹورنٹ میں ریکارڈ کی گئی تھی، ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ کس طرح بدتمیز خاتو ن نے ریسٹورنٹ سٹاف کے سامنے لڑکی کو گالیاں دیں۔

یاد رہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی اپنی فیملی کے ہمراہ وہاں موجود تھی۔بعد میں ریسٹورنٹ حکام کی جانب سے اس فساد کو ختم کروایا گیا۔اسی خاتون کی گزشتہ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ جب ٹریفک وارڈن نے قانون کی خلاف ورزی پر خاتون کو روکا تو خاتون کی جانب سے شدید بدتمیزی کی گئی۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح خاتون

نے سگنل توڑنے پر روکے جانے کے ردعمل میں کس طرح ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کا لہجہ اپنایا اور نا مناسب لفظ استعمال کئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بار بار ٹریفک وارڈن کو د و ٹکے کا آدمی کہ کر مخاطب کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں