10

کسانوں کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خبر، حکومت نے بہت بڑا ریلیف دے دیا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدام اسد عمر، وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار، مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کھاد

کی صنعت کے نمائندوں سے ملاقات کی اور کھاد کی فراہمی اور قیمتوں سے متعلق امور پر بات کی۔ اجلاس میں کسانوں کو کھاد کی قیمتوں کو سستا بنانے اور اس کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے مختلف طریقوں اور ذرائع پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدام اسد عمر نے کہا کہ حکومت کسانوں کو سستی کھاد فراہم کرنے کے

لئے بھاری سبسڈی فراہم کر رہی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ سبسڈی کے طریقہ کار پر مزید سوچنے کی ضرورت ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کاشتکاروں کو براہ راست سبسڈی دینا زیادہ فائدہ مند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل میں کھاد کی قیمتوں میں کمی لانے کےلئے جی آئی ڈی سی کو ختم کرنے پر بھی غور کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت معیشت کے

مختلف شعبوں کی ڈی ریگولیشن پر یقین رکھتی ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے کھاد کی صنعت کے نمائندوں سے کھاد کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کےلئے تجاویز بھی طلب کیں۔ کھاد کی صنعت کے نمائندوں نے وزرائ کو اپنی فیکٹریوں کی صلاحیت اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دو ہفتوں میں اپنی تجاویز حکومت کو پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں