13

کسٹمزلاہور گودام سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے غائب

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان کسٹمز کے گودام سے ایک کروڑ چالیس لاکھ کی غیر ملکی کرنسی غائب،ایف آئی اے نے انچارج گودام سمیت تین افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔۔۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق محکمہ کسٹمز کی جانب سے درخواست موصول ہوئی جس پر انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے،،،کسٹمز ہائوس انارکلی میں واقع گودام میں غیر ملکی کرنسی موجود تھی جو مختلف کارروائیوں برآمد ہوئی تھی۔ گودام کی چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ لاکھوں روپے کے ڈالرز، ریال،رنگٹ،پائونڈز سمیت ایک کروڑ چالیس لاکھ مالیت کی دیگر غیرملکی کرنسی غائب ہے۔ ابتدائی طور پر انچارج گودام انسپکٹر

خالد، سابق سپرنٹینڈنٹ یوسف خان دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ایف آئی اے حکام کے کیس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر کامران کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر الطاف وٹو، عدیل عباس اور انسپکٹر رانا فیصل شامل ہیں۔ کمیٹی جلدہی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں