15

کشمیر کے محاذ پر پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، بھارت پریشان

عالمی برادری نے کشمیر سے متعلق بھارتی نقطہ نظر کو مسترد کردیا۔ ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں 42 رکن ممالک اور20 سے زائد مبصرین نے پاکستان کے مئوقف کی تائید کی، بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ بھارت اےپی اے کی قرارداد میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق شق کو نکالنے میں ناکام رہا، بھارت کو حقائق تسلیم کر لینے چاہئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کو بین الاقوامی فورم پر سفارتی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ترکی کے شہر اناطولیا میں منعقدہ ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کا سالانہ اجلاس ہوا۔ جس میں بھارت کو زبردست سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ بیرسٹرمحمدعلی سیف نے مئوثر انداز میں کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی موقف پیش کیا۔
بھارت اےپی اے کی قرارداد میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق شق کو نکالنے میں ناکام رہا۔
42 رکن ممالک اور20 سے زائد مبصرین نے پاکستان کے مئوقف کی تائید کی۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ بھارتی وفد کے کشمیر سے متعلق نقطہ نظر کو مسترد کردیا گیا۔ عالمی برادری نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ بھارت کو حقائق تسلیم کرنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔ بھارتی افواج نے وادی مقبوضہ میں بدترین تشدد کا بازارگرم کررکھا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی بین الاقوامی قانونی ماہرین کے سامنے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا۔ وزیراعظم سے برطانوی انسانی حقوق کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اورامریکی بین الاقوامی ماہر قانون ایرک لیوس نے ملاقات کی ۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں نسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کے ضمیر کا ٹیسٹ ہے۔ کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیر کے غیرقانونی الحاق اور قابض فوج کیخلاف کاروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں