12

کیا اقتدار دوبارہ ن لیگ کو ملنے والا ہے؟

کیا اقتدار دوبارہ ن لیگ کو ملنے والا ہے؟ نواز شریف کے قریبی ساتھی نے بتایا ہےکہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر ن لیگ کے فیصلے کا اثر ابھی نہیں تھوڑے عرصے بعدضرور سامنے آئیگا۔ تفصیلات کے

مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ میری آج نواز شریف کے ایک قریبی ساتھی سے ملاقات ہوئی ہے۔


انکا کہنا ہے کہ آج کے اڑمی ایکٹ کے ترمیم کے فیصلے کے نتائج چند ہی عرصے میں سامنے آ جائینگے، جب ہمارے پاس اقتدار آئے گا تو پتا چل جائیگا کہ حکمت عملی کو اپنایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہاتھا کہ حمایت کیلئے انڈراسٹینڈنگ کے تحت جو ریلیف ملے گا، اس میں کیس ختم نہیں ہوں گے، تاکہ احتساب کا بھرم رہے گا، بلکہ ضمانتیں سب کی ہوجائیں گی۔


انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ ملک میں اتنے اہم اجلاس چل رہے ہیں جبکہ شہبازشریف ملک سے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں بڑی لے دے ہوئی ہے، خواجہ آصف کو بڑا رگڑا لگایا گیا، ایک ایم این اے قیصر شیخ نے کہاتھا کہ کم ازکم قاضی فائز عیسیٰ کا ریفرنس ہی حمایت سے مشروط کردیتے۔ میاں جاوید لطیف نے کہاتھا کہ ہم کیا منہ دکھائیں؟ دھرنے کے معاملے پر بھی آپ بکری ہوگئے تھے۔


خواجہ آصف نے کہا کہ آپ سب کوکوئی مسئلہ ہے تو آپ خود ان سے پوچھ لیں۔ عارف نظامی نے کہا کہ اسی طرح بلاول بھٹو نے پہلے اعتراض کیا اور کچھ ترامیم بھی دیں، لیکن بعد میں بکری ہوگئے، وہاں پرویزخٹک نے کان میں کہا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے کہ یہ سب ہونے دیں۔ اس کامطلب یہ ہے کہ گاجریں ان دونوں نے کھائی ہوئی ہیں۔عارف نظامی نے کہاتھا کہ نوازشریف وہ شخص کو جو کہتا رہا کہ ووٹ کو عزت دو، مجھے کیوں نکالا،

فوج کو گالیاں دیتا رہا، نوازشریف اور اس کی صاحبزادی دونوں تنقید کرتے رہے ، اب کہتے ہیں کہ غیرمشروط حمایت کرو،میرا مشورہ یہ ہے کہ جس انداز سے شیر شیرِقالین بن گیا،جب اختلاف ہی نہیں ہے، تویہ اپوزیشن کا رولا ہی ختم کریں، بلکہ تینوں ملکر قومی حکومت بنا لیں۔


پھرمائنس نوازشریف، شہبازشریف، آصف زرداری اور عمران خان ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کی منظوری کے بعد اپوزیشن ویسے ہی ختم ہوگئی ہے، اب کیسز بھی ختم ہوجائیں ، عمران خان کہتے تھے کہ مک مکا، مک مکا، اب مک مکا ہوگیا ہے، اور تمام کیسز پر مٹی ڈال دی گئی ہے، نیب والا معاملہ بھی آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو انڈراسٹینڈنگ ہوئی ہے اس کے تحت اپوزیشن رہنمائوں کو ریلیف یہ ملے گا کہ کیس ختم نہیں ہوں گے، احتساب کا بھرم رہے گا، ضمانتیں سب کی ہوجائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں