12

گندی کتاب والی ریحام خان نے ایک اور گندی بات کہہ دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) “پاکستانی یا تو بچیاں تاڑنے میں مصروف ہیں یا رضائی سے نکلنا نہیں چاہتے”۔ریحام خان نے اپنے نئے ویڈیو پیغام کے ذریعے قوم کا “ضمیر” جھنجھوڑ نے کی کوشش کی۔وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دنیا تیسری جنگ عظیم پر باتیں کر رہی ہے اور پاکستانی یا تو بچیاں تاڑنے میں مصروف

ہیں یا رضائی سے نکلنا ہی نہیں چاہتے ۔ ہم بچیاں تاڑنا چاہتے ہیں،چسکے لینا چاہتے ہیں، ہمیں پھیکی چائے بھی قبول ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریحام خان نے کہا اب تو لاڈلے نے قوم کو ایک بہانہ بھی فراہم کر دیا ہے کہ نہ گیس ہے کچھ پکانے کے لیے، نہ کوئی کام ہے کرنے کے لیے، پیڑول مہنگا ہے کہیں جا بھی نہیں سکتے ۔ چینی نہیں ہے تو چائے کیلئے نہیں اٹھ سکتے، پٹرول نہیں ہے کہیں جانے کیلئے بھی کوئی جگہ نہیں۔ قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ قوم بہانوں کا انتظار کرتی ہے اب لاڈلے کی وجہ سے قوم کو بہانے ملتے جارہے ہیں۔۔ قوم کو مبارک ہو ٹونٹی ٹونٹی۔ زبردست آغاز ہوا ہے ٹونٹی ٹونٹی کا۔ سب Chill ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں