14

ہاں میں غدار ہوں۔۔۔!!! پرویز مشرف تفصیلی فیصلہ، سینئر اینکر پرسن جنید سلیم نے جسٹس وقار سیٹھے بارے تہلکہ خیز بات کہہ دی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن جنید سلیم کا کہنا ہے کہ اب توہینِ عدالت کا قانون بھی ختم کر دینا چاہیے کیونکہ توہین تو اسکی ہوتی ہے جس کی کوئی عزت ہو۔تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت کی جانب پرویز مشرف کی سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے، اس فیصلے میں سب سے متنازعہ ریمارکس جسٹس وقار سیٹھ کے تھے جنہوں نے فیصلے میں لکھا کہ پرویز مشرف کی لاش کو تین دن ڈی چوک میں لٹکائے رکھا جانا چاہیئے، اس فیصلے کے بعد عدلیہ بالخصوص جسٹس سیٹھ وقار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے بھی سیٹھ وقار کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم سینئر اینکر پرسن کے فیصلے پر رد عمل نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں جنید سلیم کا کہنا تھا کہ ’’ اب توہینِ عدالت کا قانون بھی ختم کر دینا چاہیے کیونکہ توہین تو اسکی ہوتی ہے جس کی کوئی عزت ہو ‘‘۔
ایک اور پیغام میں جنید سلیم کا کہنا تھا کہ ’’ پیرا 66 مشرف کو سزا سے دو دن پہلے بدلا گیا جسکا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں 17 ہزار بچوں سے جنسی زیادتی پر اور ننھی زینب کے قتل پر مجرم کو چوک میں لٹکانے کے مطالبے تک تو کوئی قانون نا تھا، تحقیقات کروائیں خان صاحب کہ سابق آرمی چیف کی لاش کو 3 دن تک لٹکانے کا فیصلا کہاں سے آیا؟‘‘۔
ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’ مشرف دور میں دال 30 روپے اب 140، پٹرول 50 روپے اب 118، چاول 58 روپے اب 128، ڈالر 58 روپے اب 160، تب 100 کے کارڈ پر 92 روپے اور اب 75، ملکی قرضہ پچھلے 60 سالوں میں صرف 6 ہزار ارب بڑھا جبکہ مشرف کے بعد محض 10 سالوں میں 24 ہزار ارب بڑھ گیا، پھر بھی مشرف غدار ہے تو #میں_بھی_غدار_ہوں۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں