14

ہرمہینے کا رَاشن آپ خریدیں، پیسے ہم ادا کریں گے! وزیر اعظم عمران خان نے غریبوں کے لئے زبردست اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے مستحق لوگوں کو راشن کارڈ دینے کا اعلان کردیا ہے، مستحق لوگ یوٹیلٹی اسٹورز سے ایک ماہ کا راشن خرید سکیں گے،اور ان کو پیسے بھی دیے جائیں گے، 2020ء میں 50 لاکھ گھر، نوجوانوں کو نوکریاں، اور سب سے زیادہ 50 ہزار اسکالرشپ دیں گے، فخر ہے ہم نے اربوں کی زمین

واگزار کروائی،اگلے ہفتے بتائیں گے کتنے پیسے بچائیں ہیں۔انہوں نے آج نوشہرہ میں ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائی پورٹ بننے کی شیخ رشید کو مبارکباد دیتا ہوں، ڈرائی پورٹ سے تجارت بڑھے گی لوگوں کو نوکریاں ملیں گی۔ نوشہرہ کے لوگوں کو خاص طور پرفائدہ ہوگا، 2006ء سے یہ منصوبہ التواء میں پڑا ہوا تھا،

لیکن شیخ رشید نے 50 کروڑ کی لاگت سے اس منصوبے کو مکمل کیا ہے۔لوگوں کا شعور ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی بار بار جیت رہی ہے، پاکستان وہ ملک تھا جس میں بہترین ریلوے سسٹم انگریز چھوڑ کرگیا، ہم نے 70 سالوں میں کبھی ریلوے کیلئے پیسا خرچ نہیں کیا، بلکہ انگریزجو چھوڑ کرگیا تھا ، وہ بھی پٹریاں کم ہوگئی، اس کی وجہ پاکستان

میں ایلیٹ کو فائدہ پہنچانے والی حکومتیں آئیں، اعلیٰ تعلیم، اچھی اچھی نوکریاں اعلیٰ لوگوں کیلئے، عدالتوں میں اعلیٰ لوگوں کے الگ قانون یہ سب خاص طبقے کیلئے تھا، ریلوے بھی اسی طرح مار کھائی، کیونکہ ریلوے عام آدمی کی سواری ہے، اسی وجہ سے ریلوے بہت پیچھے چلی گئی۔ہم نے ریلوے پر سرمایہ کاری کی ہی نہیں، ریلوے کے بہت سارہے ایسے پُل ہیں، جو اپنی مدت پوری کرچکے ہیں، ایم ایل ون ریلوے میں انقلابی تبدیلی لے

کرآئے گا، چین ریلوے ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے، کراچی سے پشاور تک 8 گھنٹے میں ٹرین پہنچے گی، اتنا کم سفر ہوجائے گا،ساری دنیا میں فریٹ کیلئے ریلوے کو استعمال کیا جاتا ہے۔ ایم ایل ون ماحولیات کیلئے بھی اچھی ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے نے پچھلے ایک سال میں 5 ارب خسارہ کم کیا اور ریلوے نے آمدن کی ہے۔پی آئی اے کیلئے بھی یہی کہوں گا، پی آئی اے میں جو نقصان ہورہا ہے، ہم اس کو کم کریں گے۔ وزیراعظم نے

کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری حکومت نے اربوں روپے کی سرکاری زمینوں سے قبضے چھڑوائے ہیں، اگلے ہفتے بتائیں گے کتنے پیسے بچائیں ہیں، ہماری کوشش ہے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تاکہ کمزور کواوپر اٹھایا جائے۔ہم نے احساس پروگرام میں 190ارب رکھا ہے، پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیاد ہ اسکالر شپ اورقرضے دے رہے ہیں۔50ہزار اسکالرشپ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 50لاکھ گھر بنا رہے ہیں جو لوگ قسطوں

پر خرید سکتے ہیں،جس سے 40 انڈسٹریاں چل پڑیں گی،اسی طرح ملک میں بند صنعتوں کو چلانے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔گھروں کی تعمیر رواں سال شروع ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں