17

ہمیں پاکستان کی سرزمین کی کوئی ضرورت نہیں ، اسکی بجائے ہم ۔۔۔۔۔ امریکہ نے ایران پر حملے کے حوالے سے دھماکہ خیز اعلان کردیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر کے مشیر ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے سے متعلق پینٹاگون سے ردعمل آئے گا، ایرانی حملے سے نقصانات پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی وہی ہونی چاہیے جو ایران کی پاکستان کیلئے ہے،پاکستان کو کسی

فریق کی حمایت نہیں کرنی چاہیے،مشیر امریکی صدرنے کہاکہ امریکہ کو پاکستان کی سرزمین کی ضرورت نہیں،امریکہ کے پاس افغانستان میں انفرسٹریکچر موجود ہے، امریکا کی جانب سے پاکستان کی سرزمین کا مطالبہ نہیں آئےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر امریکی صدر ساجد تارڑ نے کہاکہ پاسداران انقلاب کے حملے میں امریکی فوج کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے،ایرانی حملے میں نقصانات کاتخمینہ لگایا جارہاہے،مشیر امریکی صدرساجد تارڑنے کہاکہ ایرانی حملے سے متعلق پینٹاگون سے ردعمل آئے گا،ایرانی حملے سے نقصانات پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے،انہوں نے کہاکہ روس خطے کی صورت حال سے فائدہ اٹھا رہا ہے ،ساجد تارڑ کا کہناتھا کہ ایران کا عراق میں بہت اثر ہے ،امریکہ کومشرق وسطیٰ میں ایران کے اثرورسوخ پرتشویش ہے۔ مشیر امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ میں رواں سال صدارتی انتخابات بھی ہونے جارہے ہیں،امریکہ کاجانی نقصان ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے فائدہ مند نہیں ہوگا،صدرڈونلڈ ٹرمپ آج امریکی عوام کو اعتماد میں لیں گے،ساجد تارڑ نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پھونک پھونک کر قدم رکھنے ہوں گے،کوئی بھی چھوٹی سی غلطی ٹرمپ کیلئے سنگین ثابت ہوسکتی ہے۔ساجد تارڑ کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی وہی ہونی چاہیے جو ایران کی پاکستان کیلئے ہے،پاکستان کو کسی فریق کی حمایت نہیں کرنی چاہیے،مشیر امریکی صدرنے کہاکہ امریکہ کو پاکستان کی سرزمین کی ضرورت نہیں،امریکہ کے پاس افغانستان میں انفرسٹریکچر موجود ہے، امریکا کی جانب سے پاکستان کی سرزمین کا مطالبہ نہیں آئےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں