اسلام آباد ۔خوش قسمتی ایک ایسی چیز ہے جو بتا کر تو نہیں آتی لیکن اس کے آنے سے خوشی ضرور ہوتی ہے مگر کبھی کبھار خوش قسمتی ایسی بھی ہوتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک ہوتے ہوتے رہ جاتا ہے . ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں ایک شخص کیساتھ پیش آیا .
ہوا کچھ یوں کہ وہ شخص کم و بیش 7میل تک موٹر سائیکل چلاتا رہا مگر اسے معلوم تک نہ ہو سکا کہ اس کی ہیلمٹ میں ایک انتہائی خطرناک زہریلا سانپ چھپا بیٹھا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق رانجیتھ نامی سکول ٹیچر نے موٹرسائیکل پر 7 میل کا فاصلہ طے کیا جس کے بعد اسے پتا چلا کہ اس کے ہیلمٹ میں ایک عدد زہریلا سانپ گھسا ہوا ہے، وہ فوری طور پر ہسپتال چلاگیا تاہم وہ سانپ کے ڈسنے سے محفوظ رہا.