18

یاسر حسین کی شادی پر شہ بالی پاکستان کی کون سی خوبصورت ترین لڑکی ہو گی ؟ گرما گرم خبر

لاہور (ویب ڈیسک) ادکارہ مہوش حیات نے اپنے بچپن کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ مسکرا رہی ہیں اور سر پر کلا بھی پہنا ہوا ہے، کیپشن میں لکھا کہ “میرے خیال میں اچھی شہ بلا بنی تھی” اداکارہ نے بچپن کی سنہری یاد تازہ شیئر کی ،اداکارہ کی

اس تصویر کو جہاں ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا وہیں جلد ہی اقراء عزیز سے شادی کرنے والے یاسر حسین نے انہیں اپنا شہ بالا بننے کی انوکھی فرمائش بھی کر ڈالی۔ مہوش حیات کی تصویر پر اداکار یاسر حسین نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میری شادی میں بھی بن جاﺅ۔‘جواب میں

مہوش نے ”گڈ آئیڈیا “ لکھ ڈالا لیکن فی الحال یہ علم نہیں کہ وہ اس درخواست پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں۔ یاد رہے کہ اداکار و کامیڈین یاسر حسین اداکارہ اقراءعزیز کے ساتھ 28 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں