9

اوپو کا سب سے سستا 5 جی فون پیش

اوپو نے رواں سال جون میں رینو 4 اور 4 پرو اسمارٹ فونز متعارف کرائے تھے جو رواں ماہ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔

اب رینو 4 سیریز کا نیا فون اوپو رینو 4 ایس ای متعارف کرایا گیا ہے جو اس کمپنی کا سب سے سستا 5 جی فون بھی ہے۔

رینو 4 سیریز کے دیگر فونز کی طرح 4 ایس ای بھی بہت پتلا ہے جس کی چوڑائی محض 7.9 ملی میٹر ہے۔

رینو 4 ایس ای میں 6.43 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر ہی نصب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں