6

اگر اپوزیشن رہنماوں نے اپنا رویہ نہ بدلا تو عوام ان کو خود لگام ڈال لیں گے،فوج کے خلاف کچھ برداشت نہیں قومی سلامتی کے اداروں پر اپوزیشن رہنماوں کے الزامات ناقابل برداشت ہیں،صاحبزادہ ریاض

اسلام آباد (خبر نگار) پوری قوم ہماری سلامتی کی ضامن پاک افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے۔
اگر اپوزیشن رہنماوں نے اپنا رویہ نہ بدلا تو عوام ان کو خود لگام ڈال لیں گے،فوج کے خلاف کچھ برداشت نہیں۔آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ء صاحبزادہ ریاض کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماوں کی طرف سے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف گھٹیا اور بے بنیاد مہم اور بیان بازی قابل مذمت ہے اگر اپوزیشن رہنماوں نے اپنا رویہ ٹھیک نہ کیا تو لوگ اپوزیشن رہنماوں کو خود لگام ڈالیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان ملک کا واحد ادارہ ہے جس پر پوری قوم کو اعتماد ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور سلام پیش کرتی ہے،انہوں نے اپوزیشن رہنماوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا پوری قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے اور کسی بھی سازش کو اس کے کرداروں سمیت سمندر برد کردیں گے۔انہوں نے مزید کہا ملک کو کئی چیلنجز درپیش ہیں ففتھ جنریشن وار ہم پر مسلط ہیں پوری قوم نے افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اس جنگ میں دشمن کی ہر چال کو ناکام بناناہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں