9

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی ٹاک ٹاک جوائن کرلی

دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک جوائن کرلیا ہے۔

دبئی کے فرمانروا اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے جس کے فوراً بعد ہی ویڈیو شیئرنگ ایپ پر 2 لاکھ سے زائد افراد نے انہیں فالو بھی کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا ہے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے درمیان موجود ہونا چاہیے اور چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک پر مثبت عربی مواد بناکر پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف نوجوان نسل کو سننا چاہتے ہیں بلکہ ان کو اپنے بارے میں بھی بتانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں