8

سلمان خان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی

مبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

سلمان خان اور اُن کی پوری فیملی گزشتہ ایک ہفتے سے قرنطینہ میں تھی جس کی وجہ اُن کے اسٹاف ممبران تھے جو کہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے یہاں تک سلو میاں کے ذاتی ڈرائیور بھی اس مہلک وباء کی زد میں آگئے ہیں جس کے بعد سے خان فیملی نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

کورونا کے شبہ میں سلمان خان کی پوری فیملی کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جس کی رپورٹ آج سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خان فیملی کے تمام لوگوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

دوسری جانب سلمان خان کے قرنطینہ میں جانے کے بعد مقبول ترین متازع شو ’بگ باس 14‘ کی شوٹنگ بھی کھٹائی میں پڑ گئی تھی لیکن اب کہا جارہا ہے کہ سلمان خان کل سے اس شو کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں