84

عوامی مینڈیٹ کا احترام کرکے مشترکہ حکومت بنائی، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے مشترکہ حکومت بنائی۔

لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جتوانے پرعوام کے مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہے، علاقے کے لوگوں کے ساتھ مشورہ کر کے نئے منصوبوں کی تجاویز دینی ہیں۔ ان منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی یقین دہانی بھی کرنی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان بہت مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ملک معاشی بد حالی کا شکار ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں چارٹر آف ری کنسیلیئشن پر کام کرنا ہے، پارلیمان کے تمام ممبرز کو چاہیے کہ باہمی مشاورت سے ملک کو آگے بڑھایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں