7

نوعمری میں جسمانی تعلقات کے لیے بلیک میل کیا گیا، آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار

آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکار 50 سالہ میتھیو مکینائے نے اپنی سوانح حیات میں کئی حیران کن انکشافات کرکے مداحوں اور شوبز شخصیات کو پریشان کردیا۔

شوبز ویب سائٹ کے مطابق میتھیو مکینائے نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی سوانح حیات ‘گرین لائٹس’ میں انکشاف کیا کہ انہیں نہ صرف نوجوانی میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا بلکہ انہیں جسمانی تعلقات استوار کرنے کے لیے بھی بلیک میل کیا گیا۔

میتھیو مکینائے نے سوانح حیات  میں لکھا کہ جب ان کی عمر محض 15 سال تھیں تو انہیں جسمانی تعلقات استوار کرنے کے لیے بلیک میل کیا گیا اور وہ اتنی کم عمری میں شادی سے قبل جنسی تعلقات کے لیے تیار نہیں تھے۔

میتھیو مکینائے نے اگرچہ بتایا کہ انہیں 15 برس کی عمر میں جنسی تعلقات استوار کرنے کے لیے بلیک میل کیا گیا مگر انہوں نے یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ انہیں کس نے بلیک میل کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں