156

چھ ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، پاکستان بار کونسل

پاکستان بار کونسل کا وائس چیئرمین ریاضت علی ساحر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں مداخلت سے متعلق 6 ججز کے خط پر غور کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار کونسل نے چھ ججز کے خط سے متعلق متفقہ قرار داد منظور کرلی۔ 

پاکستان بار کونسل کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ چھ ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز پر مشتمل ہو۔ 

پاکستان بار کونسل کی قرار داد میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے ازخود نوٹس کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے۔ 

پاکستان بار کی قرار داد کے مطابق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کے استعفوں کا مطالبہ بلا جواز ہے۔ 

پاکستان بار کونسل کے مطابق چیف جسٹس صاحبان کے استعفوں کا مطالبہ عدلیہ کی تقسیم کے خواہاں افراد کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں