9

کعبہ شریف کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینئرمنیر الجندی انتقال کر گئے

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے چوتھے فرمانروا شاہ خالد بن عبدالعزیز نے 1397 ہجری میں بیت اﷲ کے اندر نماز ادا کی تھی جس کے بعد انہوں نے دروازہ خالص سونے سے تیار کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ اس دروازے کو ڈیزائن کرنے کے لیے شام سے تعلق رکھنے والے ماہر منیر الجندی کا انتخاب کیا گیا۔ 

منیر الجندی شام کے شہر حمص میں پیدا ہوئے ،دروازے کو مکہ مکرمہ میں ایک بہت بڑے سنار شیخ محمود بن بدر کے کارخانے میں ڈیزائن کیا گیا۔دروازے کی تیاری 1398 ہجری میں ہوئی اور اس میں 280 کلو گرام خالص سونا استعمال کیا گیا۔انجینئر منیر الجندی کا نام بیت اﷲکے دروازے پر لکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں