9

کورونا ویکسین لگانے کے بعد لوگ، مگرمچھ بن سکتے ہیں، جائر بولسونارو

برازیل کے صدر جائر بولسونارو نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کی ویکسینز پر تنقید کرتے ہوئے عجیب و غریب دعویٰ کیا ہے کہ فائزر کی کورونا ویکسین لگانے کے بعد لوگ، مگرمچھ بن سکتے ہیں۔

انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل ویکسین سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے جائر بولسونارو نے یہ بھی کہا کہ ویکسین لگانے سے خواتین کے چہر ے پر بالوں میں اضافہ ہوسکتا ہے اور مردوں کی آوازیں تبدیل ہوکر زنانہ ہوسکتی ہیں۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جائر بولسونارو نے کورونا وائرس ویکسین سے متعلق کہا کہ ‘فائزر کے معاہدے میں، یہ واضح ہے کہ: ہم کسی مضر اثرات کے ذمہ دار نہیں ہیں، اگر آپ مگرمچھ میں تبدیل ہوجاتے ہیں تو یہ آپ کا مسئلہ ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ اگر آپ مافوق الفطرت مخلوق (superhuman) بن جاتے ہیں، اگر عورت کی داڑھی آنا شروع ہوجاتی ہے یا اگر کوئی مرد زنانہ آواز میں بولنا شروع کردے تو ان کا (فائزر) کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں