11

کورونا کا خوف، سلمان خان اہل خانہ سمیت قرنطینہ میں چلے گئے

بولی وڈ ‘دبنگ خان’ سلمان خان اور ان کے تمام اہل خانہ نے خود کو کورونا وائرس کے خوف کے باعث قرنطینہ کرلیا۔

سپر اسٹار اور اس کے والدین سمیت دیگر اہل خانہ نے خود کو گزشتہ ہفتے اس وقت قرنطینہ کرلیا تھا جب ان کے ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق سلمان خان ان دونوں ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کے 14 ویں سیزن کی میزبانی میں مصروف تھے، تاہم اب انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان خان کے ذاتی ڈرائیور میں کورونا کی تشخیص کے بعد انہوں نے کود کو قرنطینہ کیا ہے، تاہم اس حوالے سے اداکار اور اس کے اہل خانہ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں