47

کیچ ڈراپ ہونے پر شاہین کا ہمت ہارنا شاہد آفریدی کو نہ بھایا

لاہور:کیچ ڈراپ ہونے پر شاہین شاہ آفریدی کا ہمت ہارنا شاہد آفریدی کو نہ بھایا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں پیسر سے خوش نہیں ہوں، حسن نے کیچ ڈراپ کردیا تو اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ آپ 3چھکے ہی کھائیں،آپ کے پاس اتنی زیادہ رفتار ہے، کیا آپ میں اتنی سمجھ نہیں تھی کہ میتھیو ویڈ کی پسندیدہ لائن کے بجائے آف اسٹمپ پر یارکرز کراتے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹسمین نے آخری اوور میں شاہین شاہ آفریدی کو 22رنز جڑ کر فتح اپنی ٹیم کے نام کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں