7

گلگت بلتستان کا سیاسی معرکہ، قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ

گلگت: گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں بارش اور برفباری کے باعث شدید سردی ہے لیکن سیاسی گرمی نقطہ عروج پر ہے، قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

انتخابات میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت کئی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں تاہم پی ٹی آئی، (ن) لیگ اور پی پی میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع جب کہ آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔

گلگت بلتستان میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد  7 لاکھ 45 ہزار 361 ووٹرز ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں