12

20 کروڑ سے زائد بھارتی مسلمان انتہا پسند مودی حکومت کے سامنے ڈٹ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک ) بھارت کی ہر طرف سے شامت آگئی ہے۔ حق کے لئے کھڑے 20 کروڑ سے زائد بھارتی مسلمان انتہا پسند مودی حکومت کے سامنے ڈٹ گئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق بھارت میں مسلمان

مخالف شہریت کے خلاف احتجاج کرنے کے بعد بھارتی معیشت کو 30سال کے سب سے بُرے معاشی حالات کا سامنا ہے۔ سینئر تجزیہ کار کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہر طرف سے شامت آگئی ہے۔20 کروڑ سے زائد مسلمانون اور دیگر اقلیتیں

بھارت کی انتہا پسند حکومت کیخلاف ڈٹ گئیں جس کے بعد بھارت کو 30 سال کے سب سے بُرے معاشی حالات کا سامنا ہے۔ کامران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کیخلاف مظاہروں میں اب تک 27 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں