8

2020: دنیائے شوبز کے 10مہنگے ترین اداکار

غاروں میں رہائش پذیر اور پتوں کے لباس میں ملبوس حضرت انسان آج ترقی کرتا شیشوں کے محلات اور زرق برق لباس تک پہنچ چکا ہے، اس طویل سفر کے دوران جہاں اسے بے پناہ مادی ترقی حاصل ہوئی وہیں لفظوں، رشتوں اور جذبات کے معنی بھی بدل گئے۔

کبھی کامیابی اطمینان قلب اور دوسروں کے دل جیت لینے کا نام تھا، لیکن بدقسمتی سے آج اس کے معنی یکسر بدل چکے ہیں، اختیارات اور مال و دولت آج زیادہ اہمیت کرچکے ہیں۔ آج انسان کو اس کے اخلاق و اقدار کے بجائے اس کے عہدے اور پیسے سے تولے جانے کی روش عام ہو چکی ہے۔ جس کے پاس جتنا پیسہ ہو وہ اتنا ہی کامیاب تصور کیا جاتا ہے۔

اہم اس معاملہ میں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ معاشی آسودگی کا حصول کسی مذہب، فرقے یا معاشرہ میں ممنوع نہیں، لیکن اگر یہ اپنی محنت کے بل بوتے پر حلال طریقے سے کمایا گیا ہو۔ زندگی کے تمام شعبہ جات میں کامیابی کی سند ہر اس شخص کے پاس ہے، جس کے پاس بے پناہ پیسہ ہے، کیوں کہ یہ پیسہ اس کی کامیابی کی دلیل سمجھا جاتا ہے۔ یوں عصر حاضر میں پیسہ کامیابی کا استعارہ بن چکا ہے۔

2020ء تقریباً اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے اور ہر برس کی طرح اس بار بھی فرد سے لے کر اداروں تک ہر کوئی اپنے مال و جائیداد کا حساب لگاتا ہے کہ وہ کتنا کامیاب رہا کیوں کہ جیسے پہلے ذکر ہوا کہ کامیابی کا نام پیسہ ہے۔ انہی شعبہ جات میں ایک شوبز بھی ہے، جہاں کام کرنے والوں کی کامیابی کا اندازہ بھی اسی پیمانے کے مطابق لگایا گیا، یعنی کس اداکار نے کتنا پیسہ کمایا۔ گزشتہ آرٹیکل میں ہم نے اپنے قارئین کو 2020ء کی مہنگی ترین اداکارائوں کے بارے میں بتایا تو اس تحریر میں ہم دنیا کے ان 10 اداکاروں کا ذکر کرنے جا رہے ہیں۔

جنہوں نے سب سے زیادہ پیسہ کمایا۔ اگرچہ کورونا وباء کے باعث دنیا بھر میں2020ء کے دوران معاشی سرگرمیاں بہت متاثر ہوئیں اور نتیجتاً شوبز انڈسٹری کو بھی نقصان کا سامنا رہا لیکن اس دوران اداکاروں و فنکاروں کے لئے نیٹ فلیکس(امریکن پروڈکشن کمپنی، جس کے بینر تلے مختلف فلمیں اور ڈرامہ سیریز بنائی جاتی ہیں اور دنیا بھر میں لوگ انہیں آن لائن دیکھتے ہیں) نعمت غیر مترقبہ ثابت ہوئی، کیوں کہ اس کی وجہ سے اداکاروں کی کمائی لاکھوں سے کروڑوں ڈالر تک پہنچ گئی۔ آیئے اب ان اداکاروں کے بارے میں جانتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں