انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سرور روڈ پولیس اسٹیشن میں درج کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی خواتین فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ، صنم جاوید، طیبہ عنبرین، سابق ایم این اے عالیہ حمزہ اور دیگر 77 ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی
تفتیشی افسر نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور تفتیش مکمل کرنے کے لیے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تاہم دفاع کرنے والے وکلا نے مزید ریمانڈ دینے کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے استدلال کیا کہ ملزمان کی تحویل سے کچھ برآمد نہیں ہوا، ان کا مؤقف تھا کہ پولیس کے پاس ریمانڈ لینے کا کوئی معقول جواز نہیں ہے۔
جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔