8

صحافیوں کا پاکستان کرکٹ بورڈ کیخلاف احتجاج کااعلان

اسلام آباد( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیمرہ مینوں کو پاکستان سپر لیگ کی کوریج کی اجازت نہ دینے پرنیشنل پریس کلب کا احتجاج کا اعلان، نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری جنرل انور رضا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر کیمرہ مینوں کو میڈیا

باکس میں بیٹھنے کی اجازت نہ دی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئر مین پی سی بی اپنی ٹیم کو صحافیوں کی تضحیک سے باز رکھیں، انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے کیمرہ مینوں کو میڈیا آفس کی بجائے تماشائیوں کے سٹینڈ میں بٹھایا تھا،صحافیوں کے احتجاج پر معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بھی پی سی بی کوہدایت جاری کی تھی کہ وہ کیمرہ مینوں کے ساتھ میٹنگ کرکے اس مسلئہ کو حل کریں۔ پی سی بی نے بعد میں صحافیوں سے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران کیمرہ مینوں کو میڈیا باکس میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی
آج جب میڈیا کے پاس جاری کیے گیے تو کیمرہ مینوں کے پاسز پر زون دس کی بجاے ذون سیون لکھا گیا تھا

صحافیوں اور نیشنل پریس کلب نے مطالبہ کیا ہے کہ کیمرہ مینوں کو بھی ذون دس تک ایکسیس دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں