9

عالمی منظر نامہ یکسر تبدیل۔۔!! چین سے کشیدگی کا خدشہ، امریکہ نے 200 سے زائد جنگی طیارے کہاں تعینات کر دیئے؟

امریکہ نے چین سے کشیدگی کے پیش نظر گوام میں اپنے فضائی اڈے اینڈرسن ایئرپورٹس پر اپنے بمبار طیارے اور ایئرپورٹ کے سیکڑوں اہلکار دوبارہ تعینات کر دیے ہیں . ایک ماہ قبل امریکہ نے یہاں سے اپنے بمبار طیارے واپس بلا لیے تھے .

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 4ون بی لانسرز طیارے اور نائنتھ بم سکواڈرن کے 200کے قریب ہوابازوں کو دوبارہ گوام میں تعینات کردیا گیا ہے.اس تعیناتی کو چین اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے.

مزید بتایا گیا ہے کہ امریکن ائیرپورٹ کی جانب سے جاری نیو ریلیز میں ساتویں بم ونگ کمانڈر کرنل ایڈ سو مانگل کا کہنا ہے کہ ہم لوگ گوام میں واپسی کے بعد پرجوش ہیں.ہمیں فخر ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے بمبار فوج کے ساتھ کام جاری رکھیں گے.گزشتہ ماہ گوام سے امریکی بمبار طیاروں کو واپس بلا لیا گیا تھا تاہم ائیرفورس گلوبل رائٹ کمانڈ نے واضح کیا تھا کہ کہ ایشیا پیسفک خطے کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے اور اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اسٹریٹجک بمبار طیارے زیادہ عرصے تک خطے سے غائب رہیں گے.یاد رہے کہ کورونا وائرس چین سے شروع ہوا ہے جس کے بعد اب وہ پوری د نیا میں پھیل چکا ہے.امریکہ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہے.

اس حوالے سے امریکہ کی جانب سے چین پر مختلف مقامات پر الزامات بھی لگائے گئے کہ چین نے اس وائرس کو خوف پھیلا یا ہے جبکہ دوسری جانب چین نے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا. اس وقت دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے جس کے اثرات دیگر ممالک کو برداشت کرنے پڑ رہے ہیں. امریکہ اور چین کورونا کی ویکسین تیار کی بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے عالمی سطح پر مزید مشکلات پیش آ سکتی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں