8

بھارتی جنگی قیدی ابھی نندن سے متعلق بیان میں تاریخ مسخ کی گئی، میجر جنرل بابر افتخار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی جنگی قیدی ونگ کمانڈر ابھی نندن سے متعلق گزشتہ روز دیے گئے متنازع بیان میں تاریخ مسخ کی گئی جس کی درستگی کے لیے بات کرنا چاہتا ہوں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ ایک نکاتی ایجنڈا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت نے پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی جس پر انہیں بھرپور جواب دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں