5

پاکستان کا بھارت کو پہلا سرپرائز، 2 انڈین طیارے مار گرائے

اسلام آباد: تاریکی میں حملےکا دن کےاجالے میں جواب، پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے 2 انڈین طیارے مار گرائے، ایک طیارے کا ملبہ بھارتی حدود جبکہ دوسرے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا، 2 پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔

دفتر خارجہ نے حملے کی تصدیق کر دی۔ ذرائع کے مطابق ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔ بڈگام میں طیارے گرنے کی جگہ پر بڑی تعداد میں کشمیری جمع ہو گئے، جلتے طیارے دیکھ کر کشمیریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کشمیری پاک فضائیہ کی کاروائی پر انتہائی خوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں