6

گرفتار بھارتی پائلٹ کی آج رہائی کی تیاریاں، سفری دستاویزات مکمل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی کے بعد بھارتی ہائی کمیشن نے بھارتی پائلٹ کے سفری دستاویزات مکمل کر لیے ہیں، بھارتی پائلٹ کو آج سہ پہر بذریعہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے دفتر خارجہ سے جواب کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خطے میں دیر پا قیام امن اور امن کے فروغ کیلئے بھارتی پائلٹ کو بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو آج سہ پہر بذریعہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی کے اعلان کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں