5

اسکول سے نکالنے پر طالب علم نے ٹیچر کو قتل کردیا

لاہور: ایک نوجوان لڑکے نے اسکول سے نکالنے پر اپنی ٹیچر کو چاقو ما کر قتل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی بہن کو بھی زخمی کردیا۔

سندر پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ 17سالہ ملزم نے گلی میں شگفتہ کو روکا اور ان پر خنجر سے وار کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

پولیس آفیشل کے مطابق جب ملزم کی بہن شگتہ کو بچانے کے آئی تو ملزم نے اسے بھی زخمی کردیا اور جائے واردات سے فرار ہو گیا۔

دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شگفتہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ ملزم کی بہن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے بعدازاں ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جس کا کہنا تھا کہ ٹیچر شگفتہ نے معمولی غلطی پر اسے اسکول سے نکال دیا جس سے وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے اور رپورٹ حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں