5

سیاحوں کیلئے پاکستان جنت بنانا کا وژن ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد( میٹروواچ ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی ویزہ پالیسی اپنا کر پاکستان کو سیاحوں کے لئے جنت بناناپی ٹی آئی کا وژن ہے، غیر ملکیوں کے لئے اجازت نامے کی شرط ختم ہو گئی ہے ، این او سی کی شرط کا خاتمہ پاکستان کی سیاحت کی طرف پیشرفت ہے۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ غیر ملکیوں کے لئے اجازت نامے کی شرط ختم ہو گئی ہے ، نئی ویزہ پالیسی اپنا کر پاکستان کو سیاحوں کے لئے جنت بناناپی ٹی آئی کا وژن ہے ، انہوں نے کہا کہ این او سی کی شرط کا خاتمہ اہم پالیسی ہے ، این او سی کی شرط کا خاتمہ پاکستان کی سیاحت کی طرف پیشرفت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں