5

عثمان بزدارکا اپنے حلقے میں ایک کروڑ 6 لاکھ روپے تقسیم کر نے کا انکشاف

لاہور(میٹروواچ نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکا اپنے حلقے تونسہ میں 102 افراد میں سمال انڈسٹری کے نام پر ایک کروڑ 6 لاکھ روپے تقسیم کر نے کا انکشاف ۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کے اپنے حلقے تونسہ میں بغیر بورڈ اور متعلقہ افراد کی منظوری کے 102 افراد میں 1 کروڑ 6 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے،

بعض افراد کو الگ الگ کرکے 2،2 لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے،دستاویزات کے مطابق شہریوں کو فنڈز کشیدہ کاری سنٹر کے نام پر تقسیم کیے گئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کے فنڈز سے ایک کروڑ سے زائد روپے تقسیم ہوئے ہیں جن کا مقصد چھوٹے صنعتکاروں کے بزنس کو بڑھانا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع مل سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں