5

پرائس مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس؛ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ موسمی تبدیلی قرار


اسلام آباد:  قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے موسمی تبدیلی کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی بنیادی وجہ قراردے دیا۔

وزیرخزانہ اسدعمر کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور طلب ورسد پر بریفنگ دی، اور کمیٹی نے موسمی تبدیلی کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی بنیادی وجہ قراردے دیا، اور کہا کہ ملک میں ٹماٹر، پیاز، چنےاوردالیں موسم کی وجہ سے مہنگی ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے، اور حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے اگلے تین سے چھ ماہ کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی پیشنگوئی کا مضبوط نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضروری اشیاء کی کمی کی صورتحال سے بچنے کیلئے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس بھی ماہانہ بنیادوں پر بلایا جائے گا اور ملک بھر میں سستابازار، اتواربازار اورفئیرپرائس شاپس کی تعداد میں اضافہ کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں