5

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس، عورت مارچ پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے حال ہی میں پاکستان میں منعقد ہونے والے عورت مارچ پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا کہ اجلاس میں مولانا تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے اور بہاولپور میں کالج پروفیسر کے قتل کی مذمت کی گئی۔

چیئرمین قبلہ ایاز نے بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب قانون کا شرعی جائزہ لینے کیلئے جسٹس (ر) رضا خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی جائزہ لے گی کہ نیب قانون کی کون کونسی شق قرآن وسنت کے منافی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جرم ثابت ہونے سے پہلے ملزم کی میڈیا میں تضحیک تکریم انسانیت کیخلاف ہے۔ نیب کی جانب سے ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانا غیر شرعی ہے۔ اگر ملزم سے تشدد کا خطرہ ہو تو ہتھکڑی لگائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں عورت مارچ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ نوجوان نسل ذہنی تناؤ کا شکار ہے۔ خواتین کو میراث میں حصہ دلانے کے لیے قانون سازی کرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں