5

بلاول کے انداز سے لگتا ہے ان کا پاکستانی عوام سے تعلق نہیں، نعیم الحق


اسلام آباد:  مشیر وزیراعظم  نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور چوروں نے ملک کو جس بے دردی سے لوٹا اس کی مثال نہیں ملتی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورنعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کھیلوں کے بارے میں بہت غور کر رہے ہیں، نہ صرف کرکٹ بلکہ مختلف کھیلوں میں ٹیلنٹ سامنے لانا ہے، اولمپکس میں جانے والے کھلاڑیوں کے پاس مناسب سہولیات نہیں ہوتیں، وزیراعظم کی خواہش ہے کہ پاکستان میں ہرشہر میں گراؤنڈز کو آباد کیا جائے۔

حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب کے چھاپے سے متعلق بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ نیب کی ٹیم قانون کے مطابق حمزہ شہباز کے گھر گئی تھی لیکن حمزہ شہباز نے دو دن تک مزاحمت کی، لاہور میں دو دن سے جو تماشا ہو رہا تھا وہ حمزہ شہباز کے گھر کے اندر تھا، وزیراعظم کی طرف سے نیب کو کسی بھی قسم کے احکامات نہیں دیئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں