7

کیا واقعی وزیراعلیٰ پنجاب نے دوسری شادی کررکھی ہے؟ اصل خبر تو اب سامنے آئی

لاہور (روزنامہ میٹروواچ)  وزیراعلیٰ پنجاب کی دوسری شادی کی خبر جھوٹی نکلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی ارشاد بھٹی کی جانب سے دی گئی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی شادی کی خبر جھوٹی نکلی ہے جبکہ ان پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کو بھی غلط قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے صحافی ارشاد بھٹی کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ارشاد بھٹی کے جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دوسری شادی کر لی ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغازہوا تھا مگر آج وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس ارسال کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق متاثرہ شخص اور اُن کے خاندان کی عزت پر حرف آنے کے باعث چودہ روز کے اندر ارشاد بھٹی کو پچیس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔جبکہ نوٹس میں لکھا ہے کہ بغیر تصدیق کے جھوٹی خبر نشر کرنا پیمرا ایکٹ2007 کی خلاف ورزی بھی ہے اور اس قانونی نوٹس کے مطابق ارشاد بھٹی کو اُسی نجی ٹی وی کے اُسی ٹاک شومیں مذکورہ شخص سے واضح اور واشگاف الفاط میں معافی بھی مانگنا ہوگی۔

یاد رہے کہ 29اکتوبر2019 کونجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان الفاظ کیساتھ جھوٹا اور بے بنیاد دعوی کیا تھا کہ ”آپ کو اور ساروں کو مبارک ہو کہ بزدر صاحب نے دوسری شادی کر لی ہے، اور اس کے بعد جو کہانیاں ہیں نہ دوسری شادی کی فیملی کی وہ بھی کمال ہیں۔اور اس کے بعد جو گھر لیا انہوں نے،جو وہ خوشاب کے دورے کیئے انہوں نے۔شادی تو خیر ان کا حق ہے لیکن اس کے بعد جو کہانیاں ہے وہ کما کی ہیں“۔علاوہ ازیں اسی پروگرام میں یہ بھی الزام عائد کیاتھا کہ وزیراعلیٰ  دو دروں پر خوشاب گئے ہیں اور وہاں انہیں دو دو لاکھ کے چیک ملے ہیں اس پر پانچ ہزار بچ گئے، ایک لاکھ 95ہزار لے کر گھر آگئے، اتنی ہی مبینہ طور پر چھوٹی چھوٹی کرپشن ہے، اپنے ساتھی اینکر کو مخاطب ہوتے ارشاد بھٹی نے کہا تھا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ جیل اصلاحات لائیں گے۔یہ اپنے خاندانی پیکج میں اصلاحات مکمل ہو جائیں تو پھر آگے جائیں گے۔ ارشاد بھٹی کے ان الزامات نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کررکھا تھا مگر اب وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں