7

ٹی 10 لیگ کا رنگا رنگ میلا ابوظہبی میں شروع ہوگیا ،پہلے روز دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا

اسلام آبادٟسپورٹس ڈیسکٞ ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں ناردرن واریئرز نے مراٹھا عریبیئنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔افتتاحی میچ میں مراٹھا واریئرز نے 10 اوورز میں 6 وکٹوں پر 88 رنز بنائے، ڈاسن شنکا نے 19 گیندوں پر 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، چاڈوک والٹن 24 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے، اینڈرے رسل اور کرس ووڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ناردرن واریئرز نے ہدف 7 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، اینڈرے رسل نے 24 گیندوں پر 58 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے شامل تھے، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیاگیا۔دوسرے میچ میں دہلی بلز نے دکن گلیڈی ایٹرز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی، دکن گلیڈی ایٹرز نے 1وکٹ کے نقصان پر102رنز بنائے، واٹسن نے31گیندوں پر57جبکہ ڈیوچھ نے 22گیندوں پر28رنز بنائے۔جواب میں دہلی بلز نے ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر 9.3اوورز میں حاصل کرلیا، مورگن کو27گیندوں پر52رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف میچ قرار دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں