7

Diriyah Gate Development Authority کی عالمی سطح پر اپنی پہچان ہے،جیری انزیویلو

اسلام آباد(میٹروواچ نیوز)سعودیہ عرب کی Diriyah Gate Development Authority کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیری انزیویلو نے Diriyah Gate project کی عالمی سطح پر اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے کلچر اور ثقافت میں اس پروجیکٹ کی اپنی پہچان ہے،بدھ کو سعودی پریس ایجنسی کو دیے گئے اپنے انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ Diriyah Gate پروجیکٹ کے پہلے فیز میں 86ثقافتی ورثوں تک رسائی حاصل کی گئی ہے جبکہ اس کو متعدد نئے مویزیم سے بھی جوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ Diriyah کو دنیا میں کلچر اور ثقافت کا حب بنانے کیلئے اس پروجیکٹ کی بنیاد خادم الحرمین شرفین کنگ عبد اللہ اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات پر رکھی گئی ہے،اس پروجیکٹ کے بعد سعودیہ کے کلچر اور ثقافت کو دنیا میں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں